پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو مقابلے میں طلاعی تمغہ
جیتنے کے بعد ایک اور پاکستانی اتھلیٹ نے ملک کے لیے بین الاقوامی تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ہونے والی ساتویں انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں عامر خان نے گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
خیبر پختونخوا کی وادی سوات کے شہر مینگورہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ عامر خان نے تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں بھارت، فلپائن اور چاپان کے کھلاڑیوں کو شکست دی۔ یہ کامیابی ان کے عزم و حوصلے کا نتیجہ ہے اور انہوں نے اپنے گولڈ میڈل کو سوات کے عوام کے نام کیا
Tags
Blogs